ممبئی میں دوبارہ بھوک ہڑتال کریں گے منوج جرانگے، مراٹھا ریزرویشن کی مانگ پر حکومت کو الٹی میٹم

ممبئی: مراٹھا ریزرویشن کے معروف کارکن منوج جرانگے نے ایک بار پھر بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مہاراشٹر حکومت نے ان کی مانگیں پوری نہ کیں تو وہ 29 اگست سے ممبئی میں احتجاجی بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔ انہوں نے مراٹھا برادری سے ’چلو ممبئی‘ کی اپیل بھی کی ہے۔
جرانگے نے اپنے آبائی گاؤں جالنا ضلع کے انتروالی سراٹی میں بدھ کو پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے ان سے جن چار مطالبات کو پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا، ان پر تین مہینے میں عمل درآمد ہونا تھا، مگر اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔