سنجیو بھٹ کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، حراستی موت کے کیس میں ضمانت مسترد، عمر قید کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کا عندیہ

سنجیو بھٹ کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، حراستی موت کے کیس میں ضمانت مسترد، عمر قید کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کا عندیہ

جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل دو رکنی بنچ نے منگل کو واضح طور پر کہا کہ "سنجیو بھٹ کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے۔ اس فیصلے کا اپیل کی سماعت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اپیل کی سماعت جلد کی جائے گی۔”

یاد رہے کہ سنجیو بھٹ کو 1990 کے اس کیس میں قصوروار قرار دیا گیا تھا جس میں ایک شخص پولیس حراست میں ہلاک ہو گیا تھا۔ جولائی 2019 سے وہ اس مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ سنجیو بھٹ نے عدالت سے یہ درخواست کی تھی کہ ان کی سزا پر عمل درآمد کو روکا جائے اور انہیں ضمانت دی جائے، مگر عدالت نے ان کے دلائل کو تسلیم نہیں کیا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے