راہل گاندھی کا دورہ رائے بریلی، سولر روف پلانٹ کا افتتاح

رائے بریلی: کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے آج اپنے پارلیمانی حلقے رائے بریلی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ویساکھا فیکٹری میں دو میگاواٹ کی صلاحیت والے ایٹم سولر روف پلانٹ اور ایٹم الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ راہل گاندھی نے اس موقع پر فیکٹری جانے کے دوران چوراہے پر اپنے کارکنوں سے ملاقات بھی کی۔
راہل گاندھی کا یہ دورہ دو دنوں پر مشتمل ہے جس میں وہ گزشتہ اجلاس میں زیر بحث آنے والے مسائل پر بھی غور کریں گے۔ ان کے دورے کے دوران پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔