پہلگام حملے پر کانگریس سرگرم، کھڑگے اور راہل نے مودی کو لکھا خط، خصوصی اجلاس کا مطالبہ

اس مسئلہ پر کانگریس کے سینئر رہنما طارق انور نے بھی اپنی رائے دی۔ ان کا کہنا تھا: "میری ذاتی رائے میں پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جانا چاہیے کیونکہ اس دہشت گردانہ حملے میں کئی بے گناہوں کی جان چلی گئی ہے، اور اس کے بعد حکومت کا ردعمل مایوس کن رہا ہے۔”
اپوزیشن کا ماننا ہے کہ اس حملے کے بعد ملک کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر ایک مضبوط پیغام دینا چاہیے، اور اس کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس سب سے مؤثر پلیٹ فارم ہو سکتا ہے۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا حکومت اپوزیشن کی اس مانگ پر غور کرتی ہے یا نہیں۔