بی جے پی تہوار میں تنازعہ کھڑا کرنا چاہتی ہے: پون کھیڑا
نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام لگایا کہ چاہے رام نومی اور ہنومان جینتی کا تہوار ہوا یا محرم ہو، بی جے پی موقع پر تنازعہ کھڑا کرنا چاہتی ہے۔
کرناٹک میں گنپتی وسرجن کے دوران تشدد اور پتھربازی کے واقعہ پر پون کھیڑا نے کرناٹک حکومت کا دفاع کیا اور بی جے پی کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز میں برسراقتدار پارٹی کی ذہنیت ملک اور سماج میں تنازعہ پیدا کرنا ہے۔