حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار فضائی حملہ میں شہید!

حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار فضائی حملہ میں شہید!

تل ابیب (ایجنسیز) اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے قانون سازوں کو بتایا کہ حماس کے غزہ میں سربراہ محمد سنوار کو ایک کارروائی میں قتل کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد سنوار اس وقت حماس کے غزہ میں سبراہ ہونے کے علاوہ سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی ہیں۔

یحییٰ السنوار غزہ کے جنوبی علاقے میں کی گزشتہ برس اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔جس کے بعد ان کے چھوٹے بھائی محمد سنوار نے اکتوبر 2023 میں غزہ میں حماس کی قیادت سنبھالی تھی۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ محمد السنوار کی شہادت کا واقعہ کس علاقے میں اور کس طرح پیش آیا۔

اسرائیلی حکومت نے بھی تاحال محمد سنوار کی شہادت کی تصدیقی عمل کے پورا ہونے سے متعلق کوئی دعویٰ نہیں کیا ہے۔حماس کی جانب سے اب تک اپنے سربراہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی خبروں کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب اسرائیل کی جانب سے محمد سنوار کو مارنے کا دعویٰ سامنے آیا ہو اس سے قبل بھی کیے گئے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے تھے۔اس سے قبل 2014 میں محمد السنوار پر اسرائیل نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ حماس کے رہنما نے اپنی موت کی خبر خود چلوائی تاکہ فوجی کارروائیوں سے بچ سکیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے