حیدرآباد (منصف ویب ڈسک) سوشل میڈیا کے وجود میں آنے کے بعد سے روزانہ ہماری نظروں سے کئی ویڈیوز گزرتے ہیں مگر بعض ویڈیوز دلوں کو چھولینے والے ہوتے ہیں، تو چند ہمیں حیرت میں مبتلا ء کردیتے ہیں ایسا ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں ایک شخص ریلوے پٹریوں پر جے سی بی چلارہا ہے اور اس ویڈیو کو 6.6لاکھ لوگوں نے دیکھ کر مختلف تبصرے بھی کئے ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ریل کھڑی ہوئی ہے اور مسافرین اس ٹرین سے اتررہے ہیں اور ٹھیک اسی وقت بازو موجود خالی پٹریوں پر ایک شخص جے سی بی چلا رہا ہے۔
اور اس جے سی بی میں چند لوگ بھی بیٹھے ہوئے ہیں اور وہاں موجود مسافرین پٹریوں پر جے سی بی کو چلتے دیکھ کر تعجب میں پڑجاتے ہیں اور اس واقعہ کو موبائل فون میں ریکارڈ کرلیتے ہیں اور ایک ٹیوٹر ہینڈل پر اسے شیر کیا گیا ہے جوکہ بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے اور ہزاروں صارفین نے اپنے خیالات کااظہار بھی کیا ہے ایک نے لکھا کہ محکمہ ریلوئے اس شخص کو تلاش کررہا ہے تاکہ اسے ایوارڈ دیا جائے۔ تو ایک نے لکھا کہ محکمہ ریلوے بھی اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران رہ گیا ہے۔