حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں باتھنی گوڑ خاندان دمہ کے مریضوں کو مرگ کے موقع پر 8 اور 9جون کو مچھلی میں دوا کھلائے گا۔
گوڑ خاندان کے ایک رکن امرناتھ گوڑ نے کہا کہ 8جون کو 10بجے دن مچھلی میں دوا کی تقسیم کا آغاز نمائش گراونڈ پر ہوگا۔ اس کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔
محکمہ سمکیات مچھلی میں دوا کی تقسیم کے لئے 1.25 لاکھ چھوٹی مچھلیوں کی سربراہی کے اقدامات کررہا ہے۔
چیف منسٹر کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ پولیس کے ساتھ تال میل کے ذریعہ وسیع انتظامات کررہا ہے تاکہ دوا کی تقسیم میں آسانی پیدا ہو۔