مس ورلڈ مقابلہ، ممبئی کی سرکردہ ڈیزائنر ارچنا کوچر کی جانب سے حسیناؤں کے خاص ملبوسات کی تیاری

مس ورلڈ مقابلہ، ممبئی کی سرکردہ ڈیزائنر ارچنا کوچر کی جانب سے حسیناؤں کے خاص ملبوسات کی تیاری

حیدرآباد: ممبئی کی سرکردہ ڈیزائنر ارچنا کوچر اس سال مِس ورلڈ مقابلہ میں شریک حسیناؤں کے لئے خاص ملبوسات تیار کر رہی ہیں۔ ماضی میں بھی وہ مس ورلڈ کے لئے کام کر چکی ہیں، لیکن اس بار وہ تلنگانہ کے ہینڈلوم کپڑوں کو منفرد ڈیزائنوں میں پیش کرنے پر توجہ دے رہی ہیں۔

حال ہی میں فیشن فنالے اور دیگر مواقع پر جن حسیناؤں نے دلکش لباس زیب تن کئے وہ سب کوچر کے تخلیق کردہ ہیں۔ کوچر نے بتایا کہ مس ورلڈ مقابلوں کے لئے ملبوسات تیار کرتے وقت کئی باتوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک تلگونیوزچینل کو دیئے گئے انٹرویومیں زور دے کر کہا میں پہلے بھی مس ورلڈ مقابلوں کے لئے ڈیزائنر کے طور پر کام کر چکی ہوں، اس کا تجربہ میرے پاس ہے۔

ہم سب مل کر یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ہر لڑکی خوبصورت نظر آئے۔ ان کے ملبوسات تیار کرنے کے لئے 600سے زائد افراد کام کر رہے ہیں۔ ان لڑکیوں کو چار براعظموں کے لحاظ سے تقسیم کیا جاتا ہے، اور ہم ان کی جلد کی رنگت کے مطابق لباس ڈیزائن کر رہے ہیں۔

مس ورلڈ میں حصہ لینے والی حسیناؤں کے لیے ملبوسات کی تیاری کے سلسلہ میں ارچنا کوچر نے پوچم پلی کا بھی دورہ کیا۔ وہاں سے انہوں نے تین اقسام کے کپڑوں کا انتخاب کیا ہے، جن سے حسیناؤں کے لئے ڈریسس تیار کئے جا رہے ہیں۔ارچنا نے مزید بتایا کہ ایسی ساڑی والا کپڑابھی منتخب کیاگیا ہے جو ماچس کی ڈبی میں بھی آ جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار وہ ایسے ہلکے اور روایتی کپڑوں سے بھی ملبوسات تیار کر رہی ہیں، جو نہ صرف خوبصورتی بلکہ ہندوستانی دستکاری کے حسن کو بھی اجاگر کریں گے۔ ہندوستان میں لگژری فیشن کی اگلی بڑی تحریک ہر سائز کے لئے جامعیت ہوگی۔

عالمی سطح پر ہندوستانی ڈیزائن اور فیشن کی قبولیت میں اضافہ سے متعلق ارچناکوچرنے کہا گزشتہ دہائی میں ہندوستانی فیشن نے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی ہے، اور یہ ترقی ملک کی معیشت کی عالمی سطح پر پیش رفت کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر ممکن ہوئی ہے۔کوچر نے ہندوستانی فیشن کو بین الاقوامی سطح پر معتبر مقام دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے