مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اسداویسی کی کھل کر تعریف کی، کہا: "پاکستان کی تو پول ہی کھول دی”

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اسداویسی کی کھل کر تعریف کی، کہا: "پاکستان کی تو پول ہی کھول دی”

نئی دہلی: ایک غیرمعمولی سیاسی لمحہ میں، مرکزی وزیر کرن ریجیجو نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی کھلے عام پاکستان کے جھوٹے پروپیگنڈہ کو بے نقاب کرنے پر ستائش کی ہے۔

اویسی نے کویت میں بین الاقوامی سطح پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستان کے خلاف واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے 2019 میں چین کی فوجی مشق کی تصویر کو بھارت کے خلاف فتح کے طور پر پیش کرنے پر پاکستانی فوج اور قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کرن ریجیجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹویٹر) پر اویسی کی تقریر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: "پاکستان کی تو پول ہی کھول دی۔” اس غیر متوقع تعریف نے سیاسی حلقوں اور عوام کی توجہ حاصل کی، کیونکہ مختلف نظریاتی جماعتوں کے درمیان ایسا تعاون شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتا ہے۔

اپنی تقریر میں اویسی نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کو "بیوقوف جوکرز” قرار دیا اور کہا کہ پاکستان جھوٹ اور پرانی تصاویر کے ذریعے ہدوستان سے مقابلہ کرنا چاہتا ہے، جو کہ مضحکہ خیز ہے۔

 انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا: "نقل کرنے کے لیے بھی عقل چاہیے، ان نالائقوں کے پاس تو وہ بھی نہیں ہے۔” اویسی کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور مختلف سیاسی حلقوں سے حیرت اور حمایت دونوں ملی ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان کو جھوٹی معلومات پھیلانے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایک جعلی برطانوی مضمون شیئر کیا تھا جس میں پاکستانی فضائیہ کی تعریف کی گئی تھی، بعد میں پتہ چلا کہ وہ مضمون جعلی تھا۔

اویسی کی یہ تقریر آپریشن سندور اور پہلگام دہشت گرد حملے کے پس منظر میں سامنے آئی ہے، جہاں بھارت خلیجی ممالک سے سفارتی تعلقات کو مستحکم کرتے ہوئے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف عالمی یکجہتی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 پاکستانی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں سیاسی رہنماؤں کے یکجا ہونے سے ہندوستان کی عالمی سطح پر سفارتی پوزیشن مزید مضبوط اور مربوط دکھائی دے رہی ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے