پوٹن کا ہیلی کاپٹر یوکرین کے ڈرون حملوں میں پھنس گیا

پوٹن کا ہیلی کاپٹر یوکرین کے ڈرون حملوں میں پھنس گیا

ماسکو (آئی اے این ایس) صدر روس ولادیمیر پوٹن کا ہیلی کاپٹر یوکرین کے بڑے پیمانہ پر ڈرون حملوں میں پھنس گیا۔ یہ واقعہ اس ہفتہ کے اوائل میں کرسک علاقہ میں جسے آزاد کرالیا گیا ہے، پوٹن کے پہلے دورہ کے دوران پیش آیا۔

تاہم علاقہ میں موجود دفاعی یونٹس نے اس حملہ کو پسپا کردیا اور صدر کی سلامتی کو یقین بنایا۔ ایر ڈیفنس ڈیویژن کے پوری دشکن نے چیانل رشیا 1 کو ایک انٹرویو میں یہ بات بتائی، جسے آج نشر کیا گیا۔

پوٹن نے منگل کو دورہ کیا، تاہم اس موقع پر یوکرین نے علاقہ میں ایسا یو اے وی حملہ کیا جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی، لیکن روس کے ایر ڈیفنس نے 46 یو اے ویز کو تباہ کردیا۔

دشکن نے مزید بتایا کہ سپریم کمانڈر انچیف کے طیارہ کی کرسک علاقہ میں پرواز کے دوران حملوں کی شدت میں قابل لحاظ اضافہ ہوا تھا۔ ایر ڈیفنس یونٹس نے طیارہ شکن کارروائی کی اور فضا میں صدر کی سلامتی کو یقینا بنایا۔ دشمن کے ڈرون حملوں کو پسپا کردیا گیا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے