ہندوستانی وفود کی قطر اور بحرین کی شوریٰ کونسل سے ملاقات

ہندوستانی وفود کی قطر اور بحرین کی شوریٰ کونسل سے ملاقات

دوحہ/منامہ (آئی اے این ایس) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) کی رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے کی زیر قیادت آل پارٹی پارلیمانی وفد نے اتوار کے دن دوحہ میں قطر کی شوریٰ کونسل سے ملاقات کی اور پاکستان کی تائیدی سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا مضبوط اور متحدہ پیام پہنچایا۔

اِس وفد میں بی جے پی قائدین راجیو پرتاپ روڈی، انوراگ ٹھاکر، وی مرلیدھرن، کانگریس قائدین منیش تیواری اور آنند شرما، تلگودیشم پارٹی کے ایل ایس کرشنا دیوا رائیلو، عام آدمی پارٹی کے وکرم جیت سنگھ ساہنی اور سابق سفارتکار سید اکبرالدین شامل ہیں۔

اسی دوران بی جے پی رکن پارلیمنٹ بیجنت جئے پانڈا کی قیادت میں دوسرے کل جماعتی وفد نے منامہ میں بحرین کی شوریٰ کونسل کے سربراہ علی بن صالح الصالح سے ملاقات کی۔ وفد نے بحرین کے نائب وزیر اعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے بھی ملاقات کی۔

اس وفد میں بی جے پی کے نشیکانت دوبے اور غلام نبی آزاد بھی شامل ہیں۔ یہ وفد سعودی عرب، کویت، بحرین اور الجیریا کے دورہ پر ہے۔ وفد نے منامہ میں تاریخی باب البحرین کا بھی دورہ کیا۔ اُس نے بحرین میں مقیم این آر آئیز سے بھی بات چیت کی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے