نیویارک میں شیشی تھرور کا پاکستان کو دوٹوک پیام (ویڈیو)

نیویارک میں شیشی تھرور کا پاکستان کو دوٹوک پیام (ویڈیو)

نیویارک (پی ٹی آئی) کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہاہے کہ پہلگام حملہ کے بعد اب ایک نیا اصول بن گیا ہے کہ پاکستان میں بیٹھ کر کوئی بھی یہ نہیں سوچ سکتا کہ سرحد پار کرکے بلا روک ٹوک ہندوستانی شہریوں کو ہلاک کیا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے زوردے کر کہاکہ اب اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ ششی تھرور ا یک ہندوستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کررہے ہیں جو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے عہد اور دہشت گردی سے پاکستان کے روابط سے دنیا کو واقف کرانے کیلئے گیانا، پنامہ، کولمبیا، برازیل اور امریکہ کے دورہ پر ہے۔

نیویارک میں ہندوستانی قونصل جنرل کے زیر اہتمام ہندوستانی امریکی برادری کے ممتاز شخصیتوں، سرکردہ میڈیا اور تھنک ٹینکس کے چنندہ گروپس کے ساتھ ا نٹرایکشن میں ششی تھرور نے کہاکہ پاکستان کو ہندوستان کا پیام واضح ہے کہ ہم شروعات نہیں چاہتے۔ہم دہشت گردوں کو صرف یہ پیام دے رہے ہیں کہ شروعات تم نے کی، ہم نے جواب دیا۔ تم رک جاؤ تو ہم رک جائیں گے اور وہ رُک گئے۔ 88 گھنٹوں کی جنگ ہوئی۔

اب ایک نیا اصول بن گیا ہے۔ پاکستان میں بیٹھ کر کوئی بھی یہ خیال نہیں کرسکتا کہ وہ آسانی سے سرحد پارکرکے ہندوستانیوں کو بلا روک ٹوک ہلاک کرسکتا ہے۔ اب ایسا کرنے والوں کو قیمت چکانی ہوگی۔ اُنہوں نے کہاکہ ہندوستان نے اپنے بعض پڑوسیو ں کے تعلق سے بے حد مختلف بیانیہ پر توجہ دی ہے۔

ششی تھرور کی زیر قیادت وفد میں سرفراز احمد(جے ایم ایم)، جی ایچ ایم بالا یوگی(ٹی ڈی پی)، ششانک منی ترپاٹھی(بی جے پی)، بھوبنیشور کلیتا(بی جے پی)، ملند دیوڑا(شیوسینا)، تیجسوی سوریا(بی جے پی) اور ہندوستان کے سابق سفیر برائے امریکہ ترنجیت سندھو شامل ہیں۔وفد ہفتہ کے دن نیویارک پہنچا۔ وہ گیانا جائے گا اور 3 جون اُس کی واپسی ہوگی۔ششی تھرور نے زوردے کر کہاکہ ہندوستان کو پاکستان سے جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے