تلنگانہ: پالی سیٹ کے انٹرنس ٹسٹ میں کم رینک،طالبہ کی خودکشی

تلنگانہ: پالی سیٹ کے انٹرنس ٹسٹ میں کم رینک،طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسلہ کے مستاباد منڈل میں پالی سیٹ کے انٹرنس ٹسٹ میں کم رینک آنے پر ایک 16 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی۔

مقامی افراد کے مطابق سرینواس ریڈی اور سرونتی کی بیٹی سنیہا نے اس سال دسویں جماعت کامیابی سے مکمل کی تھی اور حال ہی میں پالی سیٹ امتحان لکھا تھا۔ جب نتائج جاری ہوئے، تو سنیہا کو اپنی توقع سے کم رینک حاصل ہوا۔

اس بات سے دل برداشتہ ہوکر، گھر میں کوئی نہ ہونے کے دوران اُس نے پنکھے سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرلیا۔سنیہا کی اچانک موت سے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے