حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ضلع کے مچورم گاؤں کے قریب بڑے بائی تانڈا کے قبائلی کسانوں نے اناج کی خریداری نہ ہونے پر میدک۔
حیدرآباد قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔ کسانوں نے راستہ روک دیا۔ان احتجاجی کسانوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے حکومت ان کی پیداوار کو خرید نہیں رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اراضی کو قول پر لے کر کاشتکاری کرتے ہیں اور ان کی محنت کی کمائی ان کی آنکھوں کے سامنے بارش سے خراب ہو رہی ہے۔
کسانوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ غیرموسمی بارش سے کسانوں کو بچانے فوری اقدامات کرے۔ اس احتجاج کی وجہ سے تقریباً ایک گھنٹے تک ٹریفک جام رہی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔