چندرابابو نائیڈو کے نئے گھر میں داخل ہونے کی تقریب

چندرابابو نائیڈو کے نئے گھر میں داخل ہونے کی تقریب

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو کے نئے گھر میں داخل ہونے کی تقریب منعقد کی گئی۔انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کُپم میں یہ نیا گھر تعمیر کروایاہے۔

تقریب میں ان کے ا رکان خاندان ور قریبی رفقاء شریک ہوئے۔ اس موقع پر پارٹی کارکنان اور حلقہ کے عوام کو ڈیجیٹل دعوت نامے بھیجے گئے۔

پولیس نے وزیراعلیٰ کے دورہ کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے۔ یہ نیا گھر نہ صرف ان کی ذاتی رہائش کے لئے ہے بلکہ یہ رائل سیما خطے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے ان کی وابستگی کا مظہر بھی ہے۔

اس موقع پر چندرابابونے اپنی اہلیہ بھونیشوری، فرزند لوکیش اور بہو برہمنی کے ساتھ پوجا بھی کی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے