حیدرآباد: حیدرآباد کے نواحی علاقہ میڈی پلی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس میں ایک 18 ماہ کا معصوم لڑکا کار کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ پربھتا پور، بھو لکشمی نگر روڈ نمبر 4 پر پیش آیا، جہاں چوہان راج کمار کا بیٹا وجے راج اپنے گھر کے سامنے کھیل رہا تھا۔
اسی دوران پڑوسی سری ناتھ اپنی کار میں گھر سے باہر نکل رہا تھا کہ اچانک گاڑی لڑکے پر چڑھ گئی۔
مقامی افراد نے فوری طور پر اس کو اسپتال منتقل کیا، مگر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متاثرہ لڑکے کے باپ راج کمار کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔