چار ریاستوں میں پانچ اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات 19 جون کو

چار ریاستوں میں پانچ اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات 19 جون کو

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے اتوار کو گجرات کی دو اور کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کی ایک ایک اسمبلی سیٹوں کے لیے 19 جون کو ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

کمیشن کی ایک ریلیز کے مطابق، گجرات اسمبلی کی کاڈی (درج فہرست ذات) اور ویساوادر، کیرالہ کی نیلمبور، پنجاب کی لدھیانہ (مغربی) اور مغربی بنگال کی کالی گنج اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن پیر 26 مئی کو جاری کیا جائے گا۔

ان ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 2 جون تک داخل کیے جاسکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ 3 جون کو ہوگی اور 5 جون تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکتے ہیں۔

ان سیٹوں کے لیے ووٹنگ 19 جون کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 جون کو کرائی جائے گی۔

کمیشن نے کہا ہے کہ ان خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا سارا عمل 25 جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ضمنی انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی وہاں پر مثالی ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے۔ یہ نشستیں منتخب نمائندوں کے انتقال یا استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے