حیدرآباد : تلنگانہ کے وزیر آبپاشی و سیول سپلائز اتم کمار ریڈی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ نلگنڈہ ضلع میں زیر التواء لفٹ آبپاشی پراجکٹس کے لئے فوری طورپر اراضی کا حصول مکمل کیا جائے اور کام کا آغاز کیا جائے۔
اتم کمار ریڈی نے نکرکل حلقہ کے آئی ٹی پامولا لفٹ اریگیشن پراجکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے آبپاشی پراجکٹس کیلئے اراضی کے حصول، جنگلاتی اراضی کے مسائل اور دیگر متعلقہ معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب ان لفٹ اریگیشن پراجکٹس کی تکمیل ہو جائے گی تو ہزاروں ایکڑ اراضی کو آبپاشی کی سہولت مل سکے گی۔ اس لیے انہوں نے ہدایت دی کہ اراضی کے حصول کے عمل کو تیز کیا جائے اور تعمیراتی کام بلاتاخیر شروع کیا جائے۔