جموں : سینئر کانگریس لیڈر اور سینئر کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے ہفتے کے روز اپنے دورہ پونچھ کے دوران سنگھ سبھا گرد وارے میں حاضری دی-
انہوں نے اس دوران پاکستانی گولہ باری سے جاں بحق ہونے والے 50 سالہ سابق فوجی امر جیت سنگھ کے اہلخانہ کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا راہل گاندھی نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔
واضح رہے کہ راہل گاندھی ہفتے کی صبح پونچھ پہنچے جہاں انہوں نے پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے پونچھ خطہ کے لوگوں کو سرحد پار گولہ باری اور ان کے گھروں کی تباہی کی وجہ سے بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے قومی سطح پر ان کا مطالبہ اٹھائیں گے۔
مسٹر گاندھی نے کہا، "آج میں پونچھ میں پاکستانی گولہ باری میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے افراد خاندان سے ملا۔ ٹوٹے ہوئے گھر، بکھرا ہوا سامان، نم آنکھیں اور ہر کونے میں اپنے پیاروں کو کھونے کی دردناک کہانیاں، پونچھ خطے کے یہ محب وطن کنبے ہر بار جنگ کا سب سے بڑا بوجھ ہمت اور وقار کے ساتھ اٹھاتے ہیں۔ ان کی ہمت کو سلام۔”
انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ان کے مطالبات اور مسائل کو قومی سطح پر ضرور اٹھائیں گے۔
کانگریس کے لیڈر نے اپنے ارکان کے ساتھ متاثرہ افراد کے گھروں کا بھی دورہ کیا، جنہیں فائرنگ میں بھاری نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لوگوں کے لئے بحران کا وقت ہے اور ہم اس میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔