اے پی کے کڑپہ میں سڑک حادثہ۔ 5 افراد ہلاک

اے پی کے کڑپہ میں سڑک حادثہ۔ 5 افراد ہلاک

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5افرادہلاک ہوگئے۔ی

ہ حادثہ ضلع کے گووال چرو گھاٹ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک لاری کاکارسے تصادم ہوگیا۔

حادثہ اتناشدیدتھاکہ 5افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مہلوکین میں تین خواتین، ایک لڑکا اور ایک شخص شامل ہیں۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی اس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔ متاثرہ خاندانوں کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حادثہ کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ لاری کی اوور اسپیڈنگ اس حادثہ کی بنیادی وجہ تھی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے