تلنگانہ: دسویں جماعت کے امتحان میں نمایاں مظاہرہ۔ 6 طلبہ کو انسپکٹر نے فضائی سفر کا موقع فراہم کیا

تلنگانہ: دسویں جماعت کے امتحان میں نمایاں مظاہرہ۔ 6 طلبہ کو انسپکٹر نے فضائی سفر کا موقع فراہم کیا

حیدرآباد: دسویں جماعت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 6طلبہ کو ہوائی سفر کا نایاب موقع فراہم کیا گیا ہے۔

حیدرآباد کے جیڈی مٹلہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر گڈم ملیش اور اُن کی اہلیہ سشیلا نے یہ سنہری موقع ان طلبہ کو فراہم کیا۔

کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے بکنور منڈل سے تعلق رکھنے والے ان طلبہ کو ملیش اور سشیلا نے بنگالورولے جاکر نہ صرف ہوائی سفر کرایا بلکہ وشویشوریا سائنس سنٹرسمیت کئی اہم مقامات کی سیر بھی کروائی۔

اس موقع پر ملیش اور سشیلا نے کہا کہ اُن کا مقصد یہ ہے کہ دیہی علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اپنے تعلیمی سفر کے ابتدائی مراحل کو یاد رکھیں اور زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کی تحریک پائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام طلبہ میں مزید حوصلہ افزائی اور جوش و خروش پیدا کرتے ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے