تلنگانہ: نابالغ لڑکی کو سوتیلے باپ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

تلنگانہ: نابالغ لڑکی کو سوتیلے باپ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

حیدرآباد: نابالغ لڑکی کو سوتیلے باپ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب لڑکی پیٹ میں درد پراسپتال سے رجوع ہوئی۔

یہ واقعہ میڑچل پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق میڑچل میونسپلٹی کے ایک وارڈکے 28 سری کانت نے 13 سالہ متاثرہ لڑکی کی ماں سے 8سال قبل دوسری شادی کی تھی۔

شادی کے بعد اس جوڑے کو دو بیٹے ہوئے۔ دونوں خاندان کی کفالت کے لئے مزدوری کرتے ہیں۔سری کانت، جس کی نظریں لڑکی پر تھیں، جنسی طور پر اسے تنگ کرتا رہا۔ متاثرہ لڑکی بیماری کے سبب اسکول نہیں گئی تھی۔

اس نے لڑکی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی اس ماہ 21 تاریخ کو متاثرہ لڑکی نے اپنی ماں کو بتایا کہ اسے پیٹ میں شدید درد ہو رہا ہے۔

جب ماں اسے اسپتال لے گئی تو ڈاکٹروں نے اسے حاملہ قرار دیا جس کے بعد تو لڑکی نے حقیقت بتائی۔ متاثرہ کی ماں نے میڑچل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرا دی، اور مقدمہ درج کر کے ملزم سری کانت کو گرفتار کر لیا گیا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے