ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

ڈبلن: ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان جمعہ کو ہونے والا دوسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے رد کردیاگیا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے دوسری اننگ میں ایک گیند بھی نہیں ڈالی جا سکی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے کیسی کارٹی (102) ، میتھیو فورڈ (58) ، شائی ہوپ (49) اور جسٹن گریوز (44 ناٹ آؤٹ) رنوں کی اننگز کی بدولت آئرلینڈ کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آج یہاں کیسل ایونیو اسٹیڈیم میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہیں رہااور اس نے 20 کے اسکور پر اپنا پہلا وکٹ اور پھر 46 کے اسکور پر دوسرا وکٹ گنوادیا۔ برینڈن کنگ (آٹھ) اور ایون لیوس (20) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں کیسی کارٹی اور کپتان شائی ہوپ کی جوڑی نے اننگ کو سنبھالا اورتیز رفتاری سے رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 81 رنز کی شراکت ہوئی۔

لیام میکارتھی نے 23ویں اوور میں شائی ہوپ کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ شائی ہوپ نے 57 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 49 رنز بنائے۔

عامر جنگو (13) کو جارج ڈوکریل نے آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کا پانچواں وکٹ 37ویں اوور میں کیسی کارٹی کی صورت میں گرا۔ کیسی کارٹی نے 109 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے (102) رنوں کی سنچری اننگ کھیلی۔

44ویں اوور کی پہلی گیند پر روسٹن چیس (24) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہیں بیری میکارتھی نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے میتھیو فورڈ نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 54 رنز بنا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

انہیں47 ویں اوور میں لیام میکارتھی نے بولڈ آؤٹ کیا۔ میتھیو فورڈ نے 19 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 352 رنز کا مشکل اسکور کھڑا کیا۔ جسٹن گریویز نے 36 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے ناٹ آؤٹ 44 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے لیام میکارتھی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بیری میکارتھی اور جوش لٹل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جارج ڈوکریل نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے