حج کمیٹی کے تحت سول سروسز رہائشی کوچنگ کا دوبارہ آغاز،نوٹیفکیشن جاری

حج کمیٹی کے تحت سول سروسز رہائشی کوچنگ کا دوبارہ آغاز،نوٹیفکیشن جاری

ممبئی  : حج کمیٹی کے تحت سول سروسز رہائشی کوچنگ کی امسال سے دوبارہ آغاز کافیصلہ کیاگیا ہے اوراس ضمن میں حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای اوشاہنواز سی آئی اے ایس نے ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حج ہاؤس ریزیڈنشیل کوچنگ انسٹی ٹیوٹ( ایچ آئی آئی آر سی آئی ) ممبئی، سول سروسز امتحان 2026 (ابتدائی-کم-مینز) کے لیے مفت رہائشی کوچنگ (ہا سٹل کی سہولت کے ساتھ) کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہے۔

اس میں کُل 100 امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا، جن میں سے 80،فیصدنشستیں مسلم اقلیتوں اور 20،فیصد دیگر اقلیتوں بشمول ایس سی / ایس ٹی اور اوبی سی امیدواروں کے لیے مخصوص ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوچنگ پروگرام کا شیڈول حسب ذیل ہے،اس سلسلہ میں آن لائن درخواست www.hajcommittee.gov.in پر 22 مئی سے دستیاب رہے گی اور درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 جون 2025 ہے۔

13 جولائی-2025 (اتوار) کوداخلہ امتحان (MCQ) ہوگا۔جس میں پیپر-1 جنرل اسٹڈیزاورCSAT پیپر-IIہوگا۔جبکہ 24 اور 25 جولائی مضمون نگاری اور ذاتی انٹرویوہوگا اورداخلہ کی تکمیل کی آخری تاریخ 31 جولائی 2015 مقرر کی گئی ہے۔11 اگست-2025سے کلاس شروع ہوگی ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے