شیئر بازار میں زبردست خریدوفروخت کے باعث تیزی

شیئر بازار میں زبردست خریدوفروخت کے باعث تیزی

ممبئی: ملک کی مضبوط بنیادی اقتصادی حالت سے حوصلہ افزا سرمایہ کاروں کی جانب سے مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی بدولت آج شیئر بازار میں ایک فیصد سے زیادہ کی چھلانگ لگائی۔

بی ایس ای کا30 شیئروں پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 922.06 پوائنٹس یعنی1.14 فیصد تیزی کے ساتھ 81,874.05 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 288.90 پوائنٹس یعنی 1.17 فیصد چھلانگ لگاکر 24,898 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے آغاز میں، سینسیکس 55 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 80,897.00 پوائنٹس پر کھلا اور تادم تحریرتک، یہ 80,897.00 پوائنٹس کی نچلی اور 81,905.17 پوائنٹس کی بلند سطح پر رہا۔

اسی طرح، نفٹی بھی 30 پوائنٹس پھسل کر 24,639.50 پر کھلا اور 24,614.05 کی نچلی جبکہ 24,909.05 پوائنٹ کی بلند سطح پر رہا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے