جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی بنگکولو شہر میں جمعہ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ جکارتہ کے وقت کے مطابق صبح 02:52 پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 تھی
زلزلے کا مرکز بنگکولو شہر سے 47 کلومیٹر جنوب مغرب میں، سطح سمندر سے 84 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ زلزلے سے بڑی لہریں پیدا ہونے کی توقع نہیں تھی۔ زلزلے سے متعدد افراد زخمی اور کچھ مکانات کو نقصان پہنچا۔
بینگکولو صوبے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور تخفیف ایجنسی کے سیکرٹری رضا افریانتو نے کہا’’بینگکولو شہر کے مکینوں نے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے‘‘۔
صوبائی دارالحکومت بینگکولو شہر میں تقریباً 33 مکانات اور ایک عمارت کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، صوبہ بینگکولو میں اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔