حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) مرکزی حکومت کی جانب سے بارش کے موسم سے قبل تین ماہ کے لیے راشن چاول کا ذخیرہ تیار رکھنے کے احکامات پر تلنگانہ حکومت نے ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔
ریاستی حکومت نے کہا کہ فوری طور پر یہ ذخیرہ تیار کرنا ممکن نہیں ہے اور مرکز سے ایک ماہ کی مہلت طلب کی ہے۔
مرکز کو روانہ کردہ خط میں ریاست نے واضح کیا کہ وہ مئی کے اختتام تک نہیں بلکہ جون کے آخر تک چاول کا ذخیرہ تیار کرے گی۔