حیدرآباد (پی ٹی آئی) مس ورلڈ2025 کی حسیناؤں نے جمعرات کے روز حکومت کے زیر انصرام شلپا رامم کے آرٹس اینڈ کرافٹس گاؤں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روایتی مٹی کے برتنوں، پینٹنگ، اور لوک فن کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔
صبح کی ٹھنڈی اور خوشگوار فضاء ان کے دورہ کیلئے ایکدم مناسب رہی جہاں سریلی بانسری اور مقامی فنکاروں نے میرندن گام رقص کیا جس کے سبب تہوار کا ماحول بن گیا۔
چند شرکا نے مٹی کے برتنوں کے بنانے اور پینٹنگ میں حصہ لیا جبکہ دیگر حسیناؤں نے لارڈکرشنا اور ان کے گوپیوں کے لباس میں ملبوس بچوں کے ساتھ بات چیت کی۔
کئی حسیناؤں نے مقامی خواتین سے بات چیت کی جو گولا ماٹم رقص کرتی ہیں۔ یہ لوک رقص، فیسٹول کے دوران مندروں میں پیش کیا جاتا ہے۔ شہر میں مس ورلڈ کا آغاز 10مئی کو ہوا اور یہ 31مئی تک جاری رہے گا۔