تلنگانہ میں بارش۔بجلی گرنے سے 4 افراد ہلاک

تلنگانہ میں بارش۔بجلی گرنے سے 4 افراد ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ میں گذشتہ شب ہوئی شدید بارش اور بجلی گرنے کے واقعات میں مختلف مقامات پر 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع محبوب آباد میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش کے ساتھ ساتھ بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک پنچایت ملازم پربھو شامل ہے، جو گڈور منڈل کے گنڈینگلا گاؤں سے تعلق رکھتا تھا۔ دوسرا شخص اوٹائی گاؤں کا رہنے والا چرواہا چیرالو تھا، جو جانوروں کو چروا رہا تھا کہ بجلی کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔

اسی طور نلگنڈہ ضلع کے اپاجی پیٹ میں ایک خاتون کسان 46 سالہ بھکشماں، اور ونپرتی ضلع کے میاں پور میں ایک نوجوان 18 سالہ ناگراجو بھی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہو گئے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے