حیدرآباد و سکندرآباد میں موسلادھار بارش۔ کئی نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب

حیدرآباد و سکندرآباد میں موسلادھار بارش۔ کئی نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب

حیدرآباد اور سکندرآباد کے کئی علاقوں میں آج رات دھواں دھار بارش ہوئی۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آج رات نامپلی، ملے پلی، بشیرباغ، لکڑی کا پل، خیریت آباد، حمایت نگر، کوٹھی، عابڈس،  چادرگھاٹ، ملک پیٹ، سعیدآباد کے علاقوں میں بھی تیز رفتار بارش ہوئی۔

پرانے شہر کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹریفک جام رہی۔

تلنگانہ کے مغربی اور مشرقی دونوں اضلاع میں بارش کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ 26 مئی تک 40 تا 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری بارش کی پیش ہوگی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے