مادھا پور (راجستھان) (منصف ویب ڈیسک) راجستھان پولیس نے ایک ایسی رنگیلی دلہن کو گرفتار کیا ہے جس نے 25 افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر نقدی اور طلائی زیورات چراکر راہِ فرار اختیار کی اور وہ اس کام کے لیے باقاعدہ ایک گینگ چلایا کرتی تھی۔
اس گینگ کے اراکین کے ذریعہ خود کو تنہا اور غریب لڑکی بتاتے ہوئے رشتہ طئے کرایا کرتی تھی اور شادی کے بعد سسرال میں تمام لوگوں کا اعتماد حاصل کرلیتی۔ بعد ازاں وہ جائیداد، طلائی زیورات اور نقدی چراکر فرار ہوجاتی تھی
اور یہ شاطر عورت ہر مرتبہ اپنا ایک نیا نام، نیا مقام اور جعلی شناختی کارڈ کے ذریعہ دھوکہ دیہی میں ملوث ہوا کرتی تھی اور شادی کے بعد سسرال میں ایک شریف خاتون کا لبادہ اوڑھ کر سارے افرادِ خاندان کا اعتماد حاصل کرکے جائیداد، نقدی اور طلائی زیورات سے متعلق تمام معلومات حاصل کرنے کے بعد موقع پاکر کھانے میں نشیلی ادویہ ملاکر کھلا دیتی اور مذکورہ تمام اشیاء کے ساتھ فرار ہوجاتی تھی۔
تا حال اس نے 25 افراد کو دھوکہ دیا ہے اور اس طرح دھوکہ کھانے والوں میں سے ایک نے پولیس میں شکایت درج کرانے کے بعد اس راز کا پتہ چلا ہے اور پولیس تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دھوکہ باز انورادھا پاسوان نے قبل ازیں بھی کئی افراد کو دھوکہ دہی کا نشانہ بنایا ہے۔