ہند۔ کویت دوستی کا 250 سالہ جشن

ہند۔ کویت دوستی کا 250 سالہ جشن

کویت سٹی (آئی اے این ایس) ہندوستانی سفیرمتعینہ کویت آدرش سویکا اور ڈائرکٹر جنرل کویت نیشنل سنٹر فار کلچر آرٹس اینڈ لیٹرس محمد الجاسر نے 5 روزہ اکزیبیشن کم ٹاک سیریز ”رحلہ دوستی: 250 ائیرس آف انڈیا۔

کویت فرینڈشپ“ کا پیر کے دن نیشنل لائبریری کویت سٹی میں افتتاح کیا۔ اس نمائش میں ہندوستانی فنون ِ لطیفہ‘ مخطوطات‘ کرنسی‘ کتابوں‘ ڈاک ٹکٹوں اور دونوں ممالک کے قائدین کی تصاویر کو رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی سفیر اور ڈائرکٹر جنرل این سی سی اے ایل نے ہند۔ کویت صدیوں پرانے تعلقات کو اجاگر کیا۔

کویت ہیریٹیج سوسائٹی کے صدر فہد عبدالجلیل نمائش کے مین کیوریٹر اور کنٹریبیوٹر ہیں۔ کویت میں ہندوستانی سفارت خانہ میں منگل کے دن ایکس پر پوسٹ میں یہ بات بتائی۔ پیانل ڈسکشن میں کویت کے ان ممتاز تاجر گھرانوں نے حصہ لیا جن کے ہندوستان کے ساتھ تاریخی تعلقات رہے ہیں۔

ابراہم عبدالطیف الابراہیم‘ سلیمان عبدالمحسن الخامس اور عبدالطیف عبدالرضا نے 19 ویں اور 20 ویں صدی میں ہندوستان کے ساتھ ان کے خاندانوں کے تعلقات کا تذکرہ کیا۔ محمد الجاسر نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے معاشی تعلقات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ 1775 میں کویت کا بحری جہاز پہلی مرتبہ ہندوستانی بندرگاہ میں لنگرانداز ہوا تھا۔

اس کے بعد کویتیوں نے مغرب اور مشرق کے درمیان وسیع تجارتی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک بنالیا تھا۔ انہوں نے کویت کو اہم تجارتی گزرگاہ بنادیا تھا۔ ہندوستانی بندرگاہوں کے قریب کویتی خاندان آبادہوگئے تھے اور وہ خلیج ِ عرب کی بندرگاہوں کو غذا اور لکڑی جیسی اشیاء برآمد کرنے لگے تھے۔

سفیر ہند نے کہا کہ 18 ویں صدی کے اواخر میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات استوار ہوئے تھے۔ کویت کا بحری جہاز کھجور اور موتی لے آیا تھا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے