حیدرآباد: تلنگانہ کے ویمل واڑہ جونیئر سیول کورٹ کی جج جیوتی رمائی نے ویملواڑہ ایریا اسپتال میں نارمل زچگی کے ذریعہ بیٹے کو جنم دیا۔
اس بات کی اطلاع پر وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے خاتون جج کو مبارکباد پیش کی۔یہ جج 2023 میں بھی اسی سرکاری اسپتال میں اپنی پہلی زچگی کے دوران بیٹی کو جنم دے چکی ہیں۔
دو مرتبہ انہوں نے سرکاری اسپتال میں علاج کروا کر عوام کے درمیان سرکاری اسپتالوں پر بھروسہ بڑھایا۔
وزیر دامودر راج نرسمہا نے ان کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سرکاری اسپتالوں کو مستحکم کیا گیا ہے، جہاں تمام تر طبی سہولیات اور ماہر ڈاکٹرس ہر وقت دستیاب ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت طبی خدمات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔