حیدرآباد: تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں تین افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے پالم گاؤں کے قریب نیشنل ہائی وے نمبر 44 پر پیش آیا۔
یہ بس کڑپہ سے سکندرآباد جا رہی تھی کہ پالم کے قریب ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ بس الٹ گئی۔
اس حادثہ میں بس میں سوار مسافرین میں سے تین مسافرین زخمی ہوگئے۔حادثے کے وقت بس میں 37 مسافر سوار تھے ۔
پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ونپرتی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔آر ٹی سی حکام نے ایک خصوصی بس کا انتظام کرتے ہوئے باقی مسافروں کو ان کے منزل تک پہنچایا۔