خوفناک منظر، رسّی سے بندھا دیو ہیکل اژدہا پنجرے میں تڑپتا رہا، ویڈیو دیکھ کر لوگ کانپ اُٹھے

دہلی: دنیا بھر میں سانپوں سے خوف کھانے والے افراد کی کمی نہیں اور اگر بات اژدہے جیسے بڑے اور خطرناک سانپ کی ہو تو دل دہل جانا فطری بات ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے لاکھوں صارفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک بہت بڑا اژدہا ایک دیہاتی باڑے کی کمزور فوس (خشک گھاس یا بانس کی) دیوار توڑتا ہوا اندر داخل ہوتا نظر آتا ہے۔ یہ منظر اتنا چونکا دینے والا ہے کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئی۔
اژدہے کی حالت دیکھ کر شک ہوتا ہے کہ اُس نے پہلے ہی کوئی بڑا شکار نگل لیا ہے۔ ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کسی دیہاتی علاقے کا منظر ہے، جہاں کاشتکاری یا مویشی پالنے کا کام ہوتا ہے۔
ویڈیو کے مطابق اژدہا جس باڑے میں داخل ہو رہا ہے، اس کے جسم کی ساخت اور حرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اُس نے پہلے ہی کوئی بڑی چیز نگل رکھی ہے، شاید کوئی جانور۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی پوری طاقت سے حرکت بھی نہیں کر پا رہا اور کافی سُست نظر آ رہا ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ اژدہے کو ایک موٹی رسّی سے باندھا گیا ہے، غالباً دیہاتی لوگوں نے اسے قابو پانے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ کسی کو نقصان نہ پہنچائے۔ ویڈیو میں وہ بری طرح تڑپتا اور باہر نکلنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے، جس سے اُس کی بے چینی اور بے بسی ظاہر ہوتی ہے۔
صرف 30 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو اب تک 5.4 ملین (54 لاکھ) سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے، اور 16 ہزار سے زائد صارفین نے اسے لائک کیا ہے۔ صارفین کی جانب سے دلچسپ اور حیران کن تبصرے سامنے آئے ہیں:
ایک صارف نے لکھا: "لگتا ہے اس نے پوری کمیونٹی ہی نگل لی ہے۔”
تیسرے نے کہا: "یہ تو ایک پورے انسان کو آرام سے ہضم کر سکتا ہے۔”
چوتھے صارف نے مذاق میں کہا: "لگتا ہے پورا گاؤں ہی اس کے اندر سما گیا ہے۔”
پانچویں صارف نے سوال کیا: "پتہ نہیں لوگوں نے اسے باندھ کیوں رکھا ہے، اُمید ہے ان کے پاس کوئی معقول وجہ ہو۔”
یہ ویڈیو نہ صرف خوفناک ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ دیہی علاقوں میں اس قسم کے جانور اچانک نمودار ہو سکتے ہیں، جس سے مقامی افراد کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے، اس واقعہ میں کسی انسانی جانی نقصان کی خبر نہیں آئی، مگر اژدہے کی موجودگی نے ضرور ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔