تلنگانہ: مگرمچھ کے حملے میں کسان ہلاک

تلنگانہ: مگرمچھ کے حملے میں کسان ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے گاؤں کُسُم مورتی میں ایک کسان مگرمچھ کے حملہ میں ہلاک ہوگیا۔اس کی شناخت 55 سالہ کسان گِنکا تھمپا کے طورپر کی گئی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے ساتھی شیواپا گوڑا کے ساتھ دریائے بھیما کے کنارے گیاتھا۔

دریاسے پانی کھینچنے کے لیے بجلی موٹر سے جڑی پائپ لائن کے والو کی وہ جانچ کر رہا تھا کہ اچانک پیچھے سے ایک مگرمچھ نے اُس پر حملہ کر دیا۔

ساتھ موجود شیواپا نے فوری طور پر شور مچایا، تاہم وہ اپنے ساتھی کو بچانے میں ناکام رہا۔ وہ فوراً گاؤں واپس پہنچا اور تھمپا کے ارکان خاندان کو اطلاع دی۔ ارکان خاندان اور دیگر دیہاتیوں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور تلاش شروع کی۔

تقریباً آدھے گھنٹے بعد دیہاتیوں نے دیکھا کہ لاش مگرمچھ کے منہ میں ہے اور وہ اُسے پانی میں گھسیٹ کر لے جا رہا ہے۔ یہ منظر دیکھ کر دیہاتی خوف سے چیخ پڑے، اُمید تھی کہ شور کی وجہ سے مگرمچھ لاش چھوڑ دے گا، مگر مگرمچھ گہرے پانی میں چلا گیا۔اس واقعہ کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے