حیدرآباد: اے ٹی ایم سے مطلوبہ رقم سے زائد کرنسی نوٹ نکلنے لگے۔دلچسپ واقعہ سے تمام حیرت زدہ

حیدرآباد: اے ٹی ایم سے مطلوبہ رقم سے زائد کرنسی نوٹ نکلنے لگے۔دلچسپ واقعہ سے تمام حیرت زدہ

حیدرآباد: پرانا شہر حیدرآباد کے علاقہ یاقوت پورہ میں کل شب ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا کیونکہ ایک اے ٹی ایم مشین سے مطلوبہ رقم سے زائد کرنسی نوٹس نکلنے لگے۔

معین باغ کی انمول ہوٹل کے قریب واقع اے ٹی ایم پر مقامی افرادنے بتایا کہ جب انہوں نے مشین میں 3,000 روپے نکالنے کی درخواست کی، تو مشین نے 4,000 روپے نکال دیئے جبکہ ان کے اکاؤنٹ سے صرف 3,000 روپے ہی منہا ہونے کا پیغام آیا۔

چند دیگر افراد نے بھی مشین کو آزمایا اور حیران کن طور پر انہیں بھی زیادہ رقم ملی۔ ایک شخص نے بتایا کہ اس نے 1,500 روپے نکالنے کی کوشش کی، لیکن مشین نے 1,800 روپے نکال دیئے۔یہ خبر پھیلتے ہی لوگ بڑی تعداد میں اے ٹی ایم کے باہر جمع ہونے لگے اور رقم نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔

ایک مقامی شخص نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کیا اور اے ٹی ایم سنٹر کا شٹر بند کر کے اسے مقفل کر دیا۔

بینک حکام کو اطلاع دی گئی، جنہوں نے بتایا کہ مشین میں ممکنہ طور پر تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے یہ زائد رقم فراہم کر رہی تھی۔ پولیس نے عوام کے دوبارہ جمع ہونے سے روکنے کے لیے اے ٹی ایم سنٹر پر پہرہ لگا دیا۔ بینک عہدیداروں نے رات گئے پہنچ کر مشین کی خرابی کو دور کیا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے