نئی دہلی: ہندوستانی فوج نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ آج کوئی بات چیت طے نہیں ہے فوج نے اتوار کی صبح کہا کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی کارروائی روکنے کا معاہدہ آج ختم ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان آج کوئی بات چیت ہونے والی ہے۔
فوج نے کہا ہے کہ 12 مئی کو دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کیے گئے فیصلے کے مطابق فوجی کارروائی کو ملتوی کرنے کے معاہدے کی کوئی میعاد ختم ہونے کی تاریخ نہیں ہے۔
فوج نے کہا کہ دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان آج بات چیت طے نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 12 مئی کو دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد پاکستان کی جانب سے کہاگیا تھا کہ فوجی کارروائی کو اگلے اتوار یعنی 18 مئی تک روکنے پر اتفا ہواہے۔
اس کے پیش نظر میڈیا رپورٹس میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔