آپریشن سندور، 7 سفارتی وفود کے سربراہوں کے ناموں کا اعلان

آپریشن سندور، 7 سفارتی وفود کے سربراہوں کے ناموں کا اعلان

نئی دہلی (پی ٹی آئی) آپریشن سندور کے بعد دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کا ہندوستان کا پیام پہنچانے کے لئے اہم شراکت دار ممالک کو جو 7 آل پارٹی وفودبھیجے جانے والے ہیں ان کی قیادت اپوزیشن قائدین ششی تھرور‘ کنی مولی اور برسراقتدار محاذ کے قائدین بشمول روی شنکر پرساد اور سنجے جھا کریں گے۔

حکومت کی طرف سے چنے گئے دیگر ارکان میں این سی پی۔ ایس پی کی سپریہ سولے‘ بی جے پی کے بیجینت پانڈا اور شیوسینا کے سریکانت شنڈے شامل ہیں۔حکومت نے وفود کے سربراہوں کا انتخاب بڑی باریکی سے کیا ہے۔ ان میں 4 کا تعلق برسراقتدار این ڈی اے سے اور 3 کا تعلق انڈیا بلاک سے ہے۔

یہ سبھی تجربہ کار ارکان پارلیمنٹ ہیں جنہیں پبلک لائف کا وسیع تجربہ ہے۔ امکان ہے کہ ششی تھرور امریکہ جانے والے وفد کی قیادت کریں گے۔ ہر وفدمیں تجربہ کار سفارت کاروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روی شنکر پرساد کی زیرقیادت وفد کو سعودی عرب‘ کویت‘ بحرین اور الجیریا بھیجا جائے گا جبکہ سپریہ سولے کی ٹیم عمان‘ کینیا‘ جنوبی افریقہ اور مصر جائے گی۔

سنجے جھا کی زیرقیادت وفد کو جاپان‘ سنگاپور‘ جنوبی کوریا‘ ملایشیا اور انڈونیشیا بھیجے جانے کا امکان ہے۔ انڈونیشیا بہ لحاظ آبادی دنیا کا سب سے بڑا مسلم ملک ہے۔ ہر وفد میں 6 تا 7 ارکان پارلیمنٹ شامل ہوں گے اور ہر وفد 4 تا 5ممالک کا دورہ کرے گا۔

مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ بشمول انوراگ ٹھاکر‘ اپرجیتا سارنگی‘ منیش تیواری‘ سرفراز احمد‘ پرینکا چترویدی‘ وکرم جیت ساہنی‘ سسمیت پاترا‘ بھوبنیشور کلیتا اور اسد الدین اویسی وفود میں شامل ہوں گے۔ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس قائد سلمان خورشید جو رکن پارلیمنٹ نہیں ہیں‘ سنجے جھا کی زیرقیادت وفد کا حصہ ہوں گے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے