داعش کے 2 کارندے ممبئی ایرپورٹ پر گرفتار

داعش کے 2 کارندے ممبئی ایرپورٹ پر گرفتار

پونے (آئی اے این ایس) این آئی اے نے ممنوعہ داعش / آئی ایس آئی کے 2 مفرور کارندوں کو جو پونے میں دھماکو آلات تیار اور ٹسٹ کرنے کے سلیپر ماڈیول کا حصہ تھے‘ گرفتار کرلیا۔

یہ گرفتاریاں 2023 کے دہشت گردی سازش کیس کے سلسلہ میں ہوئیں۔ ملزمین عبداللہ فیاض شیخ عرف ڈائپروالااور طلحٰہ خان کو ممبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ ٹرمنل 2 پر بیورو آف امیگریشن نے روک لیا۔

یہ دونوں جکارتہ میں چھپے ہوئے تھے۔ این آئی اے نے ایرپورٹ سے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ این آئی اے کے بموجب دونوں 2 سال سے فرار تھے۔

این آئی اے کی خصوصی عدالت نے ان کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور ان کا سراغ دینے والوں کو 3 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے