تلنگانہ: الکٹرک بائیک اتفاقی طور پرشعلہ پوش

تلنگانہ: الکٹرک بائیک اتفاقی طور پرشعلہ پوش

حیدرآباد: تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے رائیکل علاقہ میں ایک الکٹرک بائیک اتفاقی طور پرشعلہ پوش ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق، نیلی رامو نامی کسان اپنی باغبانی کے کام میں مصروف تھا۔

اس نے اپنی الکٹرک بائیک کو قریب ہی کھڑا کیا تھا۔ اسی دوران اچانک بائیک کی بیٹری میں آگ لگ گئی، جس نے کچھ ہی لمحوں میں پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ گاڑی کو بچانے کی کوئی مہلت نہ ملی اور بائیک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی افراد نے اس واقعہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے الکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کے معیار اور حفاظت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے واقعات کی مکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے