غزہ پر اسرائیلی حملے، 93 فلسطینی جاں بحق

غزہ پر اسرائیلی حملے، 93 فلسطینی جاں بحق

دیرالبلح (غزہ)(اے پی) غزہ پٹی میں جمعہ کے دن اسرائیلی حملوں میں کم ازکم93 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ دواخانوں نے یہ بات بتائی۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنا دورہ مشرق ِ وسطیٰ مکمل کرکے لوٹ گئے۔ انہوں نے اپنے اس دورہ میں اسرائیل کو شامل نہیں کیا۔ جنگ زدہ علاقہ میں لڑائی بندی کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ انڈونیشیائی ہاسپٹل میں کم ازکم 48 نعشیں لائی گئیں۔

16 نعشیں ناصر ہاسپٹل لے جائی گئیں۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ کل رات سے جمعہ کی صبح تک دیرالبلح کے مضافات اور شہر خان یونس میں اسرائیلی حملے ہوئے۔ یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب ٹرمپ خلیجی ممالک کا دورہ مکمل کرکے امریکہ واپس جارہے تھے۔

امید تھی کہ ان کے اس دورہ سے جنگ بندی معاملت ہوجائے گی یا غزہ میں انسانی امداد پھر سے آنے لگے گی۔ اسرائیل نے 3 ماہ سے علاقہ کا محاصر کررکھا ہے۔ اسرائیلی فوج نے تازہ حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ نتن یاہو نے جنگ تیز کردینے کا عہد کیا ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے