بنگلورو (آئی اے این ایس) ترک کمپنی Celebi ایوی ایشن کی گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس بنگلورو کے کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر معطل کردی گئی۔ مرکزی حکومت کی ہدایت پر یہ اقدام کیا گیا۔
بنگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹڈ(بی آئی اے ایل) نے جمعہ کے دن بتایاکہ بیورو آف سیول ایوی ایشن سیکوریٹی (بی سی اے ایس) اور حکومت ِ ہند کی ہدایت پر بنگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ نے ترک کمپنی کے گراؤنڈ ہینڈلنگ آپریشنس دوسرے سروس پرووائیڈرس کے حوالہ کردیئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد اسٹاف ممبرس کو دوسری ایجنسیوں کو منتقل کردیا گیا۔ خدمات مختلف کمپنیوں کو سونپ دی گئیں۔ ترک کمپنی بنگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ پر 15 بین الاقوامی اور کارگو پروازیں چلاتی ہے۔
ایرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ترک شہری ہوابازی کمپنی کی خدمات دیگر ایر سروس کمپنیوں کو جمعرات کی رات آؤٹ سورس کردی گئیں۔ کمپنی کے 500 ملازمین کو مختلف فرمس منتقل کردیا گیا۔
ترکی نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی تائید کی تھی جس سے حکومت ِ ہند ناراض ہے۔ پاکستان نے ہندوستانی علاقوں پر حملہ کے لئے جو ڈرون بھیجے تھے وہ ترکی کے بنے ہوئے تھے۔