جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز

جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز

حیدرآباد: خواتین معاشرے کا نصف ہیں اور ان کا کردار معاشرتی بگاڑ و سدھار میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اسی مقصد کے پیش نظر مسلم طالبات و خواتین میں دینی، اخلاقی اور اسلامی تعلیمات عام کرنے کے لیے جامعتہ المؤمنات مغلپورہ، حیدرآباد میں دس روزہ دینی و اسلامی معلوماتی کورس کا باقاعدہ افتتاح عمل میں آیا۔

اس موقع پر کئی ممتاز شخصیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جن میں جناب طارق انصاری (صدرنشین، اقلیتی کمیشن حکومت تلنگانہ)، مولانا ڈاکٹر حافظ محمد مظفر حسین خان بندہ نوازی (خطیب و امام، مسجد حج ہاؤز نامپلی)، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، مولانا ڈاکٹر محمد ذوالفقار محی الدین صدیقی، اور جناب معیز بابو چودھری شامل تھے۔ تمام معزز مہمانان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کی دینی تعلیم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

تقریب کی صدارت ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رضواںہ زرین (پرنسپل و شیخ الحدیث، جامعہ) نے کی، جب کہ افتتاحی کلمات بانی و ناظم اعلیٰ مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری نے پیش کیے۔

یہ دس روزہ کورس خاص طور پر اسکول و کالج کی طالبات اور خواتین کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جو روزانہ سہ پہر 3 بجے تا 4:30 بجے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے جاری رہے گا۔ کورس میں فقہی مسائل، تاریخ اسلام، سنت نبوی ﷺ، مسنون دعائیں، تجوید کے قواعد اور دیگر اہم اسلامی مضامین شامل کیے گئے ہیں۔

شرکاء کو کورس مکمل کرنے پر جامعتہ المؤمنات مغلپورہ کی جانب سے سند عطا کی جائے گی، جو ان کی دینی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔

یہ قدم خواتین میں علم دین کے فروغ کے ساتھ ساتھ ایک بہتر اسلامی معاشرے کی تشکیل کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے