ممبئی میں نابالغ لڑکی سے اوبیر کے ڈرائیور کی چھیڑ خانی ملزم گرفتار

ممبئی میں نابالغ لڑکی سے اوبیر کے ڈرائیور کی چھیڑ خانی ملزم گرفتار

ممبئی: ممبئی پولیس نے پرائیوٹ ٹیکسی اوبیر کے ایک ڈرائیور کو ایک نابالغ لڑکی سے دوران سفر چھیڑ خانی کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ حکام نے یہ بات جمعہ کو بتلائی کہ ملزم کی شناخت شریانش پانڈے کے طور پر کی گئی ہے۔

اس معاملے میں نابالغ کے خاندان کی شکایت کے بعد اسے دادر پولیس نے گرفتار کیا ۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق 14 سالہ نابالغ مضافات کے پوائی علاقے میں رہائش پذیر ہے۔

14 مئی کو وہ پربھادیوی میں واقع اپنی اسکول گئی تھی شام 4:30 بجے اپنی رہائش گاہ جانے کے لیے ایپ سے اس نے اوبر کار بک کی۔

شکایت کے مطابق کار میں سوار ہوکر جب وہ اہنی منزل مقصود کی جانب بڑھنے لگی تب ملزم ڈرائیور اسے پوائی کے پتے پر لے جانے کے بجائے ایسٹرن ایکسپریس وے کے کنارے ایک سنسان مقام پر لے گیا اور وہاں اس نے اسکے ہمراہ چزھیڑخانی کی ۔

متاثرہ لڑکی نے بعد ازاں اپنے والدین کو واقعے کے بارے میں بتایا اور اس کی شکایت درج کی گئی۔پولیس نے ملزم کو اسکے موبائیل فون کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد گرفتار کیا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے