یروشلم: اسرائیل نے جمعرات کی شام یمن سے اپنی طرف داغے گئے ایک میزائل کو روک دیا۔
یہ اطلاع اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں دی۔
اسرائیل کی قومی ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم نے اطلاع دی ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سوائے چند معاملات میں گھبراہٹ اور پناہ کے لیے بھاگتے ہوئے زخمی ہونے کے۔
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان ٹی وی نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستی ایلون شوت میں میزائل کے کچھ حصوں کے گرنے کی فوٹیج شائع کی۔
آئی ڈی ایف نے لانچ کے بعد، تل ابیب اور یروشلم سمیت وسطی اسرائیل کے بڑے علاقوں میں رہائشیوں کے لیے اسمارٹ فون ایپلی کیشن الرٹ جاری کیا۔ تقریباً دو منٹ بعد ان علاقوں میں سائرن فعال ہو گئے، جس سے رہائشیوں کو پناہ تلاش کرنی پڑی۔
سائرن یہودیوں کی تعطیل لاگ باؤمرکے دوران بجائے گئے، جس میں بہت سے لوگ آگ جلانے کی تقریبات، شوز، کنسرٹس، پارٹیوں اور دیگر پروگراموں میں جشن منا رہے تھے۔