ایران اور امریکہ جوہری پروگرام سمجھوتہ کے قریب پہنچ گئے

ایران اور امریکہ جوہری پروگرام سمجھوتہ کے قریب پہنچ گئے

دوحہ : امریکہ اور ایران ایٹمی سمجھوتہ کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔اس بات کاانکشاف امریکی صدر ڈو نالڈ ٹرمپ نے اپنے خلیجی دورے کے دوران کیا اور کہا کہ دونوں فریقین معاہدہ کے مسودہ کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

ایران اور امریکہ ایٹمی پروگرام کے متعلق اب تک چار دورکے مذاکرات کرچکے ہیں اور یہ بات چیت مثبت ثابت ہوئی۔اس سے پہلے ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ وہ اس کے خلاف فوجی کارروائی کریں گے اگر وہ اپنے ایٹمی پروگرام کو ختم نہیں کریگا۔

اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان عمان میں بات چیت ہوئی اور بعد میں اٹلی میں اس کی ایک میٹنگ ہوئی۔صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران کے ساتھ سنجیدہ قسم کے مذاکرات ہوئے اور یہ خطہ میں پائیدار امن کے لیے مثبت ثابت ہونگے۔

انھوں نے کہاکہ حال ہی میں جو مذاکرات ہوئے وہ سودمندثابت ہوئے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکی انتظامیہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگائی ہیں تو انھوں نے کہا کہ مذاکرات پر اسکا کوئی اثرنہیں پڑا۔کل امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے بارہ اداروں اور کمپنیوں پر پابندی لگائی جن پر الزام ہے کہ وہ ایران کے میزائل پروگرام میں مددکررہی ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے