تلنگانہ کے میڑچل میں پرائیویٹ بس میں اچانک آگ لگ گئی

تلنگانہ کے میڑچل میں پرائیویٹ بس میں اچانک آگ لگ گئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع آئی ٹی آئی کے قریب ایک پرائیویٹ بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

یہ بس بنڈا میلارم سے کوم پلی جا رہی تھی کہ راستہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اورشعلے بلند ہونے لگے۔

حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائیور نے فوری بس کو سڑک کے کنارے روک دیاجس کے چند لمحوں میں ہی بس مکمل طور پرجل کر خاکستر ہوگئی لیکن خوش قسمتی سے بس میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

ڈرائیور نے ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے