حیدرآباد: گرمی سے شدید پریشان تلنگانہ کے شہریوں کو کچھ راحت نصیب ہوئی ہے کیونکہ جمعرات کی صبح شہر حیدرآباد کے علاوہ نواحی علاقوں میں تقریبا دیڑھ گھنٹہ شدید بارش ہوئی۔
بارش کاآغازصبح تقریبا ساڑھے سات بجے ہوا جس کاسلسلہ تقریبا 9بجے تک بھی جاری رہا۔
پرانا شہرحیدرآباد کے ساتھ ساتھ جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، مہدی پٹنم، لوال، سکندرآباد،، خیریت آباد،ایس آرنگر، صنعت نگر، ایراگڈہ اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کے باعث دفاتر جانے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ، ریاست کے میدک، سنگاریڈی اور وقارآباداضلاع میں بھی صبح سے ہی بارش ہو رہی ہے، جس سے کسانوں کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔